
نئی دہلی، 30اپریل۔ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے سنیچر سے شروع ہورہی 18سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی ویکسینیش مہم کے سلسلہ میں کہا کہ ابھی حکومت کے پاس ویکسین دستیاب نہیں ہے، اس لئے لوگ ویکسینیشن مراکز پر لائن نہ لگائیں۔مسٹر کیجریوال نے آج نامہ نگاروں سے کہاکہ کورونا کا ٹیکہ فی الحال دستیاب نہیں ہے اس لئے لوگ کل سے ویکسینیشن مراکز پر لائن نہیں لگائیں۔ ویکسین آتے ہی ہم تمام کو معلومات دیں گے۔ مراکز پر بھیڑ لگنے سے سوشل ڈسٹینسنگ خرا ب ہوگی اور امن وقان میں خلل پڑ سکتا ہے۔ ا مید ہے کہ ہمیں کل یا پرسوں تک کووڈ شیلڈ کے تین لاکھ ڈوز مل جائیں گے۔ اپنی طرف سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں لیکن اس میں بھی تعاون چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کووڈ شیلڈ اور ویکسین تیار کرنے والی کمپنی سے تین مہینہ میں 67-67لاکھ ڈوز کی سپلائی کرنے کے لئے سیڈیول مانگا ہے۔ دہلی کے باشندوں کو مفت میں ویکسین دی جائے گی۔ اگر کمپنیاں وقت سے درکارمقدار میں ویکسین دستیاب کراتی ہیں تو ہم تین مہینہ کے اندر تمام کو ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کرلیں گے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ویکسین حفاظتی شیلڈ کا کام کرتی ہے۔ اس لئے تمام سے اپیل ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں۔ یہ بالکل محفوظ ہے اور کوئی خطرہ نہیں ہے۔مسٹر کیجریوال نے کہاکہ یکم مئی (کل) سے 18سے 44 سال کی عمر کے لوگوں کا بھی ویکسینیشن شروع ہونا ہے۔ ابھی 45سال سے زیادہ کی عمر کے لوگوں کا تو ویکسینیشن چل رہا ہے۔ اب کل سے 18سے 44سال کے عمر کے لوگوں کا بھی ویکسینیشن شروع ہونا ہے۔ پورے ملک میں ویکسینیشن کے لئے متعدد لوگوں نے رجسٹریشن کراکے بہت اچھا رسپانس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ہمارے پاس ویکسین نہیں پہنچی ہے۔ ویکسین کے لئے ہم مسلسل کمپنی کے رابطہ میں ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ کل یا پرسوں تک ویکسین آجائے گی، ایسا کمپنیوں نے یقین دلایا ہے۔ پہلے کووڈ شیلڈ ویکسین کی تقریباً تین لاکھ کل یا پرسوں تک آرہی ہیں۔ اس کے بعد اور ویکسین آتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ایک کووڈ شیلڈ اور دوسری کو ویکسین کمپنی ہے۔ہم نے دونوں کمپنیوں سے شیڈول مانگا ہے کہ وہ آئندہ تین مہینے کے اندر کب کب ویکسین کی سپلائی کرسکتی ہے۔ ہماری پوری کوشش کریں گے اور اس کی پوری پلاننگ بھی ہم لوگوں نے کرلی ہے۔ اس کے لئے جو بھی انفراسٹرکچر چاہئے وہ پورا انفراسٹرکچر بھی ہم لوگوں نے تیار کرلیا ہے۔ اب ان پر منحصر کرے گا کہ یہ دونوں کمپنیاں کنتی جلدی ہمیں ویکسین بناکر دیتی ہیں۔ دہلی کے وزیراعلی نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح سے جن کو ویکسین لگ جاتی ہے وہ کافی محفوظ ہوجاتے ہیں۔ ایسا تو نہیں ہے کہ ان کو دوبارہ کورونا نہیں ہوتا لیکن اگر کورونا ہوتا ہے تو وہ جان لیوا نہیں ہوتا ہے، ان کی بیماری سنگین نہیں ہوتی ہے۔ کورونا ویکسین ایک طرح سے سیکورٹی شیلڈ کا کام کرتی ہے۔ آپ تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ویکسین ضرور لگوائیں یہ بالکل محفوظ ہے۔ اس میں کسی طرح کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔