ہندوستانی سرکار کا فلسطین حامی موقف تشدد کے منہ پر طمانچہ

ہندوستانی سرکار کا فلسطین حامی موقف تشدد کے منہ پر طمانچہ

مکرمی!

تشدد کی انتہا اور ایک طویل مدت سے اسرائیل اور فلسطین کے مابین تنازع پر ہمیشہ لوگوں کی نظریں مرکوز رہی ہیں۔ فلسطین کا سوال بغیر کسی مستقل حل کے 1948 سے برقرار ہے۔ . جہاں 1950 میں ہندوستان نے اسرائیل کو بطور ملک تسلیم کیا ، وہیں نہرو کی مغربی ایشیاء کی پالیسی نے عرب جذبات کو مدنظر رکھا اور فلسطین میں اسرائیلی منصوبے کی شدیدمخالفت کی۔  1970 کی دہائی میں کانگریس کی حکمرانی کے دوران فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اور اس کے سربراہ یاسر عرفات کو فلسطینیوںکے باضابطہ نمائندے کی حیثیت سے تسلیم کرنے میں ہندوستان  پہلے غیر عرب ممالک میں سے ایک تھا ، اس کے باوجود وقت گزرنے کے ساتھ یہ ہچکچاہٹ کم ہوتی گئی اور ہندوستان نے1982 میں اسرائیل کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات استوار کئے۔ تب سے ہمارا ملک آہستہ آہستہ ’’اسرائیل فلسطین‘‘ سوال کو ایک خاص طرف رکھتا ہے ، جس کا مقصد دونوں کے ساتھ فطری تعلقات استوار رکھناہے۔

2014 میں برسراقتدار آنے کے بعد مودی پہلے ہندوستانی وزیر اعظم تھے جنھوں نے عہدے پر رہتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین دونوں کا دورہ کیا۔ بڑھتی دوستی کے باوجود مودی ایک اہم اتحادی کے ساتھ دوطرفہ دوستی کی قیمت پر بھی باہمی تعلقات اور عدل و انصاف کے محافظبنے رہے۔ ہندوستانی حکومت کے فلسطین حامی موقف نے انتہا پسندسوچ والوں کو دکھادیا کہ موجودہ حکومت تشدد اور ظلم کے خلاف ہے ،خواہ وہ تشدد اور ظلم مسلمانوں پر مسلطکیا جارہاہو۔فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوکر مودی سرکار نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ’ سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ کا ان کا نعرہ محض کھوکھلا نہیںبلکہ عملی طور پر اس پر عمل کیا جارہا ہے۔حالیہ 17 مئی کو اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں ہندوستان نے فلسطینی مسئلے اور دو ریاستوں کے پرامن حل کے اٹل عزم کیلئے فلسطین کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کیا ، تاہم یہ بنیادی طور پر ایک توازن کا عمل تھا ، کیونکہ ہندوستان نے فلسطینیوں کو ایک ’انصاف پسند‘مقصد فراہم کیا جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا ، لیکن ساتھ ہی مودی سرکار نے غزہ میں اسرائیلی شہریوں پر ’’بلا اشتعال‘‘راکٹ حملوں کی بھی مذمت کی۔ 1948 میں جنرل اسمبلی میں ہندوستان واحد غیر عرب ملک تھا جس نے اقوام متحدہ کے ذریعہ فلسطین تقسیم کے منصوبے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ اقوام متحدہ کا وہی تقسیمی منصوبہ تھا جس کی وجہ سے اسرائیل کا قیام عمل میں آیا تھا۔ مذہبی خطوط پر تقسیم کا تکلیف دہ تجربہ ہندوستان جھیل چکا تھا اور نوآبادیاتی مخالف موقف کے پیش نظر فلسطینی مقصد کے ساتھ اس کی یکجہتی فطری تھی۔

غزہ میں حالیہ تشدد پر بھارت کی موجودہ حیثیت بظاہر شدت پسندی کی آوازوں کو خاموش کردیتی ہے کیونکہ بہت سے لوگ اس وقت ہندوستان کو ایک سیاستدان کی حیثیت سے دیکھتے ہیں۔ جب غزہ میں تشدد بڑھتا گیا توسب کی نگاہیں رد عمل کو دیکھنے کیلئے ہندوستانی قیادت پر مرکوز تھیں۔ حالیہ تشدد پر ہندوستان کے مؤقف پر احتجاج کرتے ہوئے بہت سے انتہا پسند (مذہب سے قطع نظر) سوشل میڈیا پر آگئے اور کہنے لگے کہ بھارت کو اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔ انہوں نے جواز پیش کیا کہ یہ مسلمانوں کو سبق سکھانے کا اچھا موقع ہے لیکن ہندوستان ان انتہا پسندوں کی آوازوں کو بند کرنے میں کامیاب رہا کیوں کہ بہت سی تنظیموں نے بھی اسرائیل حامی موقف کو مسلم دشمن موقف کے جواز کے طور پر اپنا لیا تھا۔لیکن حکومت نے ثابت کیا کہ وہ ہمیشہ مظلوم کے ساتھ رہی ہے اور آئندہ بھی اس کا موقف یہی رہے گا۔

محمد ہاشم

چوڑیوالان، جامع مسجد، دہلی - 6

 

وضاحت نامہ:۔یہ مضمون نگار کی اپنی ذاتی رائے ہے۔ مضمون کو من و عن شائع کیا گیا ہے۔ اس میں کسی طرح کا کوئی ردوبدل نہیں کیا گیاہے۔ اس سے وطن سماچار کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس کی سچائی یا کسی بھی طرح کی کسی جانکاری کیلئے وطن سماچار کسی طرح کا جواب دہ نہیں ہے اور نہ ہی وطن سماچاراس کی کسی طرح کی تصدیق کرتا ہے۔


You May Also Like

Notify me when new comments are added.

ہندوستان

عالمی خبریں

کھیل

فلمی دنیا