پرینکا سہ روزہ دورہ پر لکھنؤ پہنچیں، ائیر پورٹ پر ہوا شاندار استقبال

مودی جی کے سرٹیفکیٹ دے دینے سے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی ناکامی چھپ نہیں پائے گی: پرینکا

لکھنؤ :16 جولائی ۔ کانگریس پارٹی کی قومی جنرل سکریٹری اور یوپی کے انچارج پرینکا گاندھی واڈرا کانگریس کے مشن اتر پردیش کے آغاز کے لئے جمعہ کے روز سے تین روزہ دورے پر لکھنؤ پہنچ گئیں۔ اموسی ایئر پورٹ سے حضرت گنج تک پارٹی کارکنوں نے پرینکا واڈرا کا پرتپاک استقبال کیا۔ پہلے وہ جی پی او میں واقع گاندھی کے مجسمے پر پہنچی اورگل پوشی کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ یہاں پرینکا ریاست میں جنگل راج پھیلنے ، پنچایت انتخابات میں تشدد ، خواتین کو ہراساں کرنے ، امن و امان کو مسمار کرنے اور خوف کے ماحول کے خلاف مون دھرنے پر بیٹھیں۔ تقریبا دو گھنٹے تک جاری اس دھرنے کے بعد وہ کانگریس کے صدر دفتر روانہ ہوگئیں۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا واڈرا نے ریاستی کانگریس کمیٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مون  دھرنادیا کیونکہ اترپردیش میں آئین کو تباہ کیا جارہا ہے۔ جمہوریت کو توڑا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گذشتہ روز چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو کرونا کی دوسری لہر میں زبردست کام کرنے کا سرٹیفکیٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں ترقی جاری ہے۔ یہ کیسی ترقی ہے ، جب کورونا کی دوسری لہر تھی پنچایت انتخابات ہوئے تھے۔ وہاں کتنی اموات ہوئیں؟پرینکا واڈرا نے کہا کہ آپ نے انتخابات کرائے لیکن نتائج مطلوبہ طور پر نہیں آئے۔ جب ضلع پنچایت اور بلاک صدر کے انتخابات ہوئے ، خواتین کے کپڑے کھینچے جا رہے تھے تو تشدد ہوا۔ کہیں بم دھماکے کر رہے تھے۔ آپ کیا سوچ رہے تھے کہ عوام خاموش رہے گی؟ کیا اپوزیشن خاموش رہے گی؟ جس طرح سے جمہوریت پر حملہ کیا جارہا ہے وہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ پوری کوشش جمہوریت کے خاتمے کی تھی۔ ہم جمہوریت کو بچانے آئے ہیں۔ وہ عوام کے حق میں بات کرنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ اگر وزیر اعظم اپنے وزیراعلی کی خواتین کی حفاظت پرتعریف کررہا ہے تو آپ خود سمجھ جائیں کہ حکومت نے آج تک کیا کیا؟اترپردیش میں پنچایت انتخابات کے نتائج کے بعد پہلی بار لکھنؤ آئیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کارکنوں کا حوصلہ بڑھایا۔ گاندھی  مجسمے پر گھنٹوں انتظار کرنے والے کارکنوں کا جوش اس وقت عروج پر پہنچ گیاجب وہ راج بھون کی طرف سے گاندھی کے مجسمے پر پہنچیں۔ ہجوم کچھ اس طرح تھا کہ پولیس کو کارکنوں کو مجسمہ کی جگہ سے ہٹانا پڑا اور انہیں نیچے لانا پڑا۔ پھولوں کے ساتھ کھڑی خواتین کارکنان بھی زخمی ہوگئیں۔ پرینکا گاندھی مجسمے پرمون  دھنرنے بیٹھیں۔دریں اثنا وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 جولائی کو اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی پہنچ کر 1583 کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی پروجیکٹس کا افتتاح کیا، لیکن اپنی تقریر کے دوران انھوں نے جس طرح سے اتر پردیش کی یوگی حکومت کی تعریف کے پْل باندھے، وہ کئی لوگوں کو گلے سے نیچے نہیں اترا۔ پی ایم مودی کا یہ کہنا کہ ’’جس طرح سے یوگی حکومت نے کورونا کا مقابلہ کیا، وہ بے مثال ہے‘‘ لوگوں کا ذرا بھی اچھا نہیں لگا اور سوشل میڈیا پر تو کئی لوگوں نے انھیں ’جھوٹا‘ تک کہہ ڈالا۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ یوگی حکومت کی تعریف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ مودی جی کے سرٹیفکیٹ دے دینے سے اتر پردیش میں یوگی حکومت کی ناکامی چھپ نہیں پائے گی۔ پرینکا گاندھی نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’مودی جی کے سرٹیفکیٹ سے یو پی میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران یوگی حکومت کے جارحانہ ظلم، لاپروائی اور بدانتظامی کی حقیقت چھپ نہیں سکتی۔ لوگوں نے بے انتہا تکلیف، بے بسی کا سامنا تنہا کیا۔ اس حقیقت کو مودی جی، یوگی جی بھول سکتے ہیں، جنھوں نے کورونا کا درد برداشت کیا، وہ نہیں بھولیں گے۔‘‘دراصل وارانسی میں اپنی ایک تقریر کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ’’کورونا وائرس کے بدلے ہوئے اور خطرناک شکل نے پوری طاقت کے ساتھ حملہ کیا تھا۔ لیکن کاشی سمیت یو پی نے پوری ہمت کے ساتھ اتنی بڑی پریشانی کا مقابلہ کیا۔ اتر پردیش نے دوسری لہر کے دوران جس طرح کورونا انفیکشن کو پھیلنے سے روکا، وہ بے مثال ہے۔‘‘ پی ایم مودی کے اس بیان پر سوشل میڈیا میں ایک ہنگامہ برپا ہو گیا اور کئی لوگوں نے اس بات پر حیرانی ظاہر کی کہ آخر وزیر اعظم یو پی حکومت کی ناکامیوں کو کامیابی کیسے ٹھہرا سکتے ہیں۔ایک ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ پر اس سلسلے میں ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے جس میں کمال نامی ایک ٹوئٹر صارف کا رد عمل پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان پر اس صارف کا کہنا ہے کہ ’’مطلب جو لوگ ابھی مرے وہ کم تھے؟ اور زیادہ مرنے چاہیے تھے۔ تب آپ مانیں گے کہ حالات برے تھے۔‘‘ ایک دیگر صارف نے پی ایم مودی کے بیان پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ملک کے وزیر اعظم ہو کر آپ اتنا بڑا جھوٹ کیسے بول سکتے ہیں۔ ندی کے کنارے جو لاشیں پڑی ہوئی تھیں، وہ سب بیاں کرتی ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.

ہندوستان

عالمی خبریں

کھیل

فلمی دنیا