’دہلی ،یوپی اترکھنڈکو چھوڑ کر پورے ملک میں چکہ جام کی تیاری‘

کسانوں کے چکہ جام کے پیش نظر دہلی کی سرحدوں پر پختہ حفاظتی انتظامات:دہلی پولیس، چکہ جام ختم ہونےکے بعد ساری گاڑیاںہارن بجائیںگے:کسان لیڈر

نئی دہلی:05؍فروری۔کسان لیڈر درشن پال سنگھ اور راکیش ٹکیت نے کہا ’’ہم کل دہلی،یوپی اوراتراکھنڈ میں چکہ جام نہیں کر رہے ہیں۔ ہم تمام سرحدوں پر پُر امن طریقہ سے بیٹھے رہیں گے۔ ہم دہلی کے علاوہ پورے ملک میں قومی اور ریاستی شاہراہیں جام کریں گے۔ چکہ جام دوپہر 12 بجے سے سہ پہر تین بجے تک رہے گا۔ کسان لیڈر نے مزید کہا، ’’ہم سنگھو اور ٹیکری بارڈر پر پُر امن طریقہ سے بیٹھے رہیں گے اور 3 بجے جب چکہ جام ختم ہوگا تو ایک منٹ کے لئے ایک ساتھ اپنی گاڑیوں کے ہارن بجائیں گے۔ انٹرنیٹ بند ہونے کے سبب ہمیں کافی دقتوں کا سامنا ہے۔ پورا سنیوکت کسان مورچہ یہیں سے چکہ کو کوآرڈینیٹ کرے گا۔دریں دوسری طرف  زرعی قوانین کی مخالفت میں جاری کسان تحریک کے تحت چھ فروری کے ملک گیر چکا جام پروگرام میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ کسان تحریک سے وابستہ لیڈروں نے اب اترپردیش و اتراکھنڈ کو چھوڑ کر پورے ملک میں چکا جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔سراپا احتجاج کسان اترپردیش اور اتراکھنڈ میں ضلع ہیڈکوارٹر پر میمورنڈم دیں گے اس بات کا اعلان بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیٹ نے ایک میٹنگ کے بعد کیا ہے۔مسٹر راکیش ٹکیت اور کسان تحریک جدوجہد مورچہ کے لیڈر بلویر سنگھ کے درمیان جمعہ کی دوپہر غازی پور سرحد پر ایک میٹنگ ہوئی جس میں چھ تاریخ کے اعلان کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور آگے کی حکمت عملی پر غوروخوض کیا گیا ۔تقریبا دو گھنٹے چلی اس میٹنگ کے بعد کسان مورچہ نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں چھ تاریخ کو امتحان و دیگر پروگرام ہیں۔ ایسے میں بند کی اپیل کرنے سے طلبہ اور عوام الناس کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اب ساری باتوں پر غوروخوض کرنے کے لئے کسان لیڈروں نے غازی آباد سرحد پر میٹنگ کی۔میٹنگ کے بعد جمعہ کو راکیش ٹیکت نے اس ضمن میں بتایا کہ ہریانہ اور پنجاب میں گیہوں کی کٹائی تقریبا آخری مرحلے میں ہے وہاں بند کی اپیل سابق کی طرح جاری رہے گی۔ اترپردیش میں بند کی اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مسٹر ٹکیت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اترپردیش۔ اتراکھنڈ میں گیہوں کی کٹائی ابھی نہیں ہوئی ہے ایسے میں کسان کو تھکانا نہیں ہے کسان کی توانائی قائم رہے اور وہ لگاتار تحریک میں اپنی حصہ داری دیتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر دئیے جانے والے میمورنڈم میں مقامی مسائل، ایم ایس پی پر قانون اور زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔دریں انثا دہلی پولیس کے اطلاعت عامہ کے افسر چنموئے بسوال نے کہا، ’’کسان مظاہرین نے کل چکہ جام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 26 جنوری پر ہونے والے تشدد کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے سرحدوں پر حفاظت کے پختہ انتظامات کیے ہیں تاکہ کوئی شر پسند راجدھانی دہلی میں داخل نہ ہو سکے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.

ہندوستان

عالمی خبریں

کھیل

فلمی دنیا