مسلم ہمارے بھائی نہیں رہے، اب اٹھانا پڑے گا ہتھیار

بی جے پی لیڈرگیان دیوآہوجہ کا متنازعہ بیان

الور: 05؍جولائی۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے فائر برانڈ لیڈر گیان دیو آہوجہ نے ایک بار پھر سے متنازعہ بیان دیا ہے۔ گیان دیو آہوجہ نے کہا ہے کہ مسلم سماج کے لوگ اب ہمارے بھائی نہیں رہے۔ اب ہندووں کو ’شاستر‘ کے ساتھ ہتھیار بھی اٹھانا پڑے گا۔ الور کے رام گڑھ تھانہ علاقے  میں ایک 12 سالہ نابالغ سے آبروریزی کے معاملے میں گیان دیو آہوجہ متاثرہ سے ملنے پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے 25 جولائی کو بہادر پور میں ہتھیار کے ساتھ ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔اجتماعی آبروریزی متاثرہ کے اہل خانہ سے ملنے کے بعد گیان دیو آہوجہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندو تنظیموں کو شاستر کے ساتھ ساتھ ہتھیار بھی اٹھانا ہوگا، کیونکہ خاص مذہب کے لوگ ہماری ہندو بیٹیوں کے ساتھ آئے دن ظلم وزیادتی اور آبروریزی جیسے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کے والد کو مالی لالچ دے کر رضا مندی کا دباو بنایا گیا۔ نہیں ماننے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ اس لئے اب ہمیں اخلاقیات کے ساتھ ساتھ ہتھیار بھی اٹھانے ہوں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے گیان دیو آہوجہ نے کہا کہ بہادر پور کے تحصیل پرگنہ میں 25 جولائی کو لاٹھی جیلی ریلی نکالی جائے گی، جس میں ہندو تنظیموں کے 10000 لوگ جمع ہوں گے۔ اس میں کسی بھی مسلمان کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ اگر کوئی آئے گا تو اس کو ہاتھ پکڑ کر باہر نکال دیا جائے گا، کیونکہ اب یہ لوگ ہمارے بھائی نہیں رہے۔ یہ بھائی تب ہوتے جب لوگ ہماری بہن بیٹیوں کے ساتھ آبروریزی نہیں کرتے۔ یہ ہمارے بھائی تب ہیں، جب یہ لوگ ہمارے مندروں کو نہ توڑیں۔ یہ ہمارے بھائی تب ہیں جب یہ ہندووں کا مذہب تبدیل نہ کرائیں۔ وہیں متاثرہ لڑکی نے عدالت سے آبروریزی کرنے والوں کو پھانسی کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ میری بیٹی کے ساتھ آبروریزی کرنے والے لوگوں نے ہمیں 2 دن تک رپورٹ درج نہیں کرانے دیا۔ پیسوں کا لالچ دیا گیا۔ ساتھ ہی نہ ماننے پر جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی، جب ہم نہیں مانے اور رپورٹ درج کرا دی گئی تو اب دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.

ہندوستان

عالمی خبریں

کھیل

فلمی دنیا