اینکر روہت سردانہ کی کورونا سے موت

مودی اورجے پی نڈا نے صحافی روہت سردانا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا

نئی دہلی، 30 اپریل۔ مشہور ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا کی زد میں آنے سے جمعہ کے روز موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد مسٹر سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو اسپتال میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔ آج دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہو گئی۔ مسٹر سردانہ کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔ زی نیٹ ورک سے وابستہ سینیئر جرنلسٹ سدھیر چودھری نے مسٹر سردانہ کی موت کے بارے میں ٹویٹ کرکے اطلاع دی۔ مسٹر سردانہ نے 24 اپریل کو ٹویٹ کرکے کورونا وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا،’ایک ہفتے پہلے بخار اور دیگر علامات کے پیش نظر ٹیسٹ کروایا تھا۔ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ نیگیٹیو آیا لیکن اسکین سے کووڈ-19 سے متاثر ہونے کی تصدیق ہو گئی تھی۔ ابھی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ آپ سبھی اپنا اور اپنے اہل خانہ کا خیال رکھیں۔  وزیراعظم نریندر مودی نے صحافی روہت سردانا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے جمعہ کو اپنے ٹوئٹ پیغا م میں کہا کہ روہت سردانا ہمیں بہت جلد چھوڑ گئے۔ توانائی سے پر، ہندستان کی ترقی کے لئے پرجوش روہت کو متعدد لوگ یاد کریں گے۔ ان کے بے وقت انتقال سے میڈیا کی دنیا میں خلا پیدا ہوگیا ہے۔ ان کے کنبہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ میری تعزیت۔ اوم شانتی۔خیال رہے کہ مسٹر سردانا کاآج اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جے پی نڈا نے سینیئر ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مسٹر نڈا نے ٹویٹ کرکے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’ مشہور میڈیا جرنلسٹ روہت سردانہ جی کی بے وقت موت کی خبر سے حیران ہوں۔ مسٹر روہت کا جانا صحافتی سماج کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ مالک سے ان کی روح کی تسکین اور سوگوار اہل خانہ کو صبر دینے کی دعا کرتا ہوں۔ اوم شانتی‘۔ قابل ذکر ہے کہ روہت سردانہ کو جمعہ کے روز صبح ہارٹ اٹیک ہوا جس سے ان کی موت ہو گئی۔ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھے۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد انھین وینٹیلیٹر پر رکھا گیا لیکن بچایا نہیں جا سکتا۔ وہ 38 برس کے تھے۔ انہوں نے کئی ٹی وی چینل میں کام کیا ہے۔ فی الحال مسٹر روہت آج تک چینل میں بطور اینکر کام کر رہے تھے۔ 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.

ہندوستان

عالمی خبریں

کھیل

فلمی دنیا