عہدہ صدارت سنبھالتے ہی ’فارم‘ میں آئے سدھو

’دہلی ماڈل‘کے پرخچے اڑا دینے کا اعلان،سدھو، نئی ٹیم کو میرا ساتھ ہمیشہ ملے گا: امریندر

چنڈی گڑھ:23؍جولائی۔ پنجاب کانگریس کے نو منتخب صدر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کے روز صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف کانگریس کو پنجاب میں فتح سے ہمکنار کرانا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں دہلی ماڈل کے پرخچے اڑا دیئے جائیں گے۔نوجوت سنگھ سدھو نے اس موقع پر کہا کہ آج ملک کے کسان دہلی کی سڑکوں پر دھرنا دے رہے ہیں اور سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے۔ سدھو نے کہا کہ کارکنان کے اعتماد میں خدا کی آواز ہوتی ہے ہم کارکنان کی آواز کو سنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آخر چوروں کی چوری کیوں نہ پکڑی جائے اور مہنگی بجلی کیوں خریدی جائے؟ نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میری سربراہی کا سب سے بڑا مقصد کسانوں کو بااختیار بنانا ہے، لہذا وہ کسان مورچہ کے ذمہ داران سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔اس دوران وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ بھی سدھو کے ہمراہ نظر آئے اور انہوں نے تمام کارکنان کے درمیان اسٹیج کا اشتراک کیا۔ اس موقع پر کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ جب سونیا گاندھی گاندھی نے بتایا کہ وہ انہیں ریاستی صدر بنانا چاہتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ وہ اس فیصلہ کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سدھو کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔سدھو کی تاجپوشی سے قبل وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے تمام ارکان اسمبلی اور پنجاب کانگریس کے عہدیداران کو چائے پارٹی پر مدعو کیا۔ پنجاب بھون میں منعقدہ چائے پارٹی میں نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔ یہاں بھی سدھو اور کیپٹن امریندر سنگھ ایک ساتھ موجود نظر آئے۔دریں اثنا پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ریاستی کانگریس کی نئی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ کمان نے نئی نسل کے کندھوں پر جو بڑی ذمہ داری رکھی ہے‘ اسے  مل کر پورا کریں گے، پنجاب اور ملک کو بچانا ہوگا۔ انہوں نے آج کانگریس کے صدر نوجوت سدھو اور ان کی ٹیم کے عہدہ سبنھالنے کی تقریب میں بڑی تعداد میں پہنچنے والے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پوری طرح متحد ہے، حکومت اور تنظیم کے درمیان باہمی تعاون برقرار رکھتے ہوئے اگلے الیکشن میں بھی جیت کی جانب بڑھیں گے۔ ہم سبھی کو مل کر ملک اور ریاست کو مخالف طاقتوں سے بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر بالکل بھروسہ نہیں۔ان سے ریاست کو بچانا ہوگا۔ کیپٹن سنگھ نے مسٹر سدھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ساتھ مسٹر سدھو کو پورا ملے گا۔قبل ازیں سابق ریاستی صدر سنیل جاکھڑ اور میں نے مل کر چار سال کام کیا اور کبھی کسی بات کے لیے منع نہیں کیا۔ کورونا کے دور میں حکومت نے اچھا کام کیا، فصل خرید ہو یا تعلیمی اصلاح، پنچاب اول رہا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک بے ادبی کے معاملے کی بات ہے تو وہ اتنا ہی کہیں گے کہ ان کاموں میں وقت لگتا ہے۔ ہم چالان پیش کر رہے ہیں۔ ملزم بخشے نہیں جائیں گے۔ اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بادل اور مجیٹھیا نظر بھی نہیں آئیں گے۔ عوام سب جانتے ہیں۔ 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.

ہندوستان

عالمی خبریں

کھیل

فلمی دنیا